نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت نے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو ایک مرتبہ پھر آئندہ پانچ سال کے لیے مشیر برائے قومی سلامتی امور نامزد کردیا ہے۔سابق پانچ سالوں کی نسبت اس مرتبہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی بااعتماد تصور کیے جانے والے اجیت دوول گزشتہ دور میں مشیر قومی سلامتی تھے لیکن ان کا عہدہ وفاقی وزیر مملکت کے مساوی تھا۔حکومتی ذرائع سے بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اجیت دوول کی ایک مرتبہ پھر تقرری ان کی ملک کے لیے بیش بہا خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔اجیت دوول کا 2014 میں بھارت کا پانچواں مشیر برائے قومی سلامتی امور مقرر کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنرل نے فلسطینی گروہوں کی استقامت و مزاحمت کے مقابلے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے ناکام ہو جانے کا اعتراف کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل گرشن ہکوہین نے آئرن ڈوم سسٹم کے مقابلے میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کی کامیاب کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی دفاعی توانائی دم توڑ چکی ہے۔اسرائیل کے اس جنرل نے کہا کہ تحریک حماس متعدد میزائل فائر کر کے آئرن ڈوم سسٹم پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔اسرائیل کے اخبار نے لکھا کہ اسرائیل کی وزارت جنگ، غزہ کی حالیہ جھڑپوں اور فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزئلوں کے مقابلے میں اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کی ناکامی کے بعد اس سسٹم کا کوئی متبادل سسٹم قائم کرنے کی سوچ رہی ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 49
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276