دنیا میں بہت سے لوگ اپنی منفرد صلاحیتوں کی بنا پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کراتے ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کچھ الگ وجہ پر ہی اس فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ 2 برس سے کوئی بھی پریس کانفرنس کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اگر وہ مزید چند ماہ تک پریس کانفرنس نہیں کرتے تو ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نریندر مودی کسی بھی جمہوری ملک کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے جنہوں نے بڑے اجتمعات میں میڈیا سے ملنے میں اجتناب برتا اور اسی بنا پر ان کا نام گنیز بک پر درج کیا جاسکتا ہے۔