نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کی ویب سائیٹ بعض نامعلوم ہیکروں نے ہیک کر کے اس کی شکل بگاڑنے کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز کلمات جاری کئے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک ہیکر گروپ نے ویب سائیٹ ہیک کرنے کا دعویٰ
کرتے ہوئے اس پر ’’گھر میں گھس کر ماریں گے اور میں بہت جھوٹ بول سکتا ہے کیا مجھے بھی ابھی نندن کی طرف ویر چکرا ایوارڈ مل سکتا ہے ‘‘جیسے پیغامات جاری کئے ہیں، ہیکر گروپ نے ویب سائیٹ پر ابھی نندن اور بعض دیگر پولیس اہلکاروں کی تصاویر ’’27فروری یاد ہے نہ ‘‘کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ہیں . ویب سائیٹ پر جاری کئے گئے ایک اور پیغام میں کہاگیا ہے کہ ’’فلمیں بنائو لڑنا تمہارے بس کی بات نہیں ہے # 27
Feb2019‘‘27
فروری کا حوالہ پاکستانی فورسز کی طرف سے بھارت کے دو مگ طیارے گرائے جانے کی یاد دلاتی ہے
۔