نرگس فخری کی انتہائی جازب نظر تصاویر، جو آپ نے آج سے پہلے نہیں دیکھی ہونگی
نرگس فخری کی فلموں میں ابتدا امتیاز علی کی فلم سے ہوئی یہ امتیاز علی کی موسیقی سے بھر پور رومانوی ڈرامہ فلم ’راک سٹار‘2011 میں ریلیز ہوئی، فلم ایک سادہ اور عاجزی سے بھر پور موسیقار کی کہانی ہے جو سادگی سے بین الاقوامی سطح کا فنکار بن کر سامنے آیا اور اس کی ملاقات اپنے ایسے فین سے ہوتی ہے جو کہ بہت جذباتی ہوتا ہے۔ فخری جوکہ ایک کشمیری پنڈت کی بیٹی کے بیک گرائونڈ کے ساتھ سامنے آتی ہے۔نرگس فخری نے ایک آزاد روح کا کردار پیش کیا۔یہ بھارتی پہلی فلم تھی جس میں ایک کشمیری پنڈت کی شادی دکھائی گئی۔ اس فلم نے نقادوں سے بھی بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی۔ لیکن نقادوں نے نرگس فخری کے حوالے سے متضاد رائے دی۔ مشہور فلم نقاد ٹاران آدھرش نے نرگس کے حوالے سے لکھا کہ: جہاں تک نرگس کی جاذب نظر شخصیت کا تعلق ہے بہت خوشگوار رہی مگر وہ بہت سے لمحات میں اثر انداز نہیں ہوسکی۔ لیکن اس کی فلم کے پردے پر رنبیر کپور کے ساتھ کیمسٹری بہت شاندار رہی فلم نے 17 ملین ڈالرز کا خام سرمایہ کمایا۔ یہ سال کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی۔