counter easy hit

نرگس فخری نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے حوالے سے ذرا بھی فکرنہیں کرتی ہیں بلکہ ایسے لوگوں کووہ بہت آرام سے نظر اندازکردیتی ہیں۔

Nargis Fakhri took hands to the critics

Nargis Fakhri took hands to the critics

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ماہ خود ہی اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا 40 پاؤنڈز بڑھ گیا ہے جس کے بعد ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔  اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی تنقید کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی ہوں، جب میں فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوتی ہوں تو وہ خود کو سکون میں رکھنا چاہتی ہوں اوروزن کم کرنے یا ایسی کسی بھی چیز پر توجہ نہیں دیتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کوایسا لگتا ہے کہ ان کی بے جا تنقید سے مجھ پرکوئی اثر ہوگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، میں اس وقت تک پردے کے پیچھے رہوں گی اوران سب چیزوں سے دوررہوں گی جب تک مجھے ایک بہترین فلم یا موقع نہ مل جائے۔ واضح رہے کہ نرگس فخری آخری بار بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اظہرالدین کی زندگی پر بنائی گئی فلم میں نظر آئی تھیں تاہم فی الحال نرگس فخری کسی بھی بڑے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website