counter easy hit

نارووال: شب برات کے حوالے سے علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی کا جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ میں خطاب

نارووال: شب برات مغفرت کے خزانے لوٹاتی ہے ۔ توبہ کا در دکھاتی ہے۔ عالم اسلام کو قرب الہٰی کی طرف بلاتی ہے۔

Narowal: Allama peer Mohammad Tabassum Bashir awaisi addressing titled with Shab-e-Baraat in Hanafia Naqshbandia rizvia Mosque

Narowal: Allama peer Mohammad Tabassum Bashir awaisi addressing titled with Shab-e-Baraat in Hanafia Naqshbandia rizvia Mosque

شعبان المعظم رسول کریم ﷺ کا پسندیدہ مہینہ ہے ۔نسبت مصطفےٰ ﷺ کی برکت حاصل کرنے کےلئے اس ماہ مقدس کو عبادت و ریاضت میں بسر کرنا چاہئے۔ہمیں مقدس راتیں جہاں توبہ و معافی کی طرف بلاتی ہیں وہاں اجتماعی عبادات و نوافل ہمیں ہمدردی، احترام انسانیت اور غمگساری بھی سکھاتی ہیں۔شب برات کی آمد آمد ہے ہمیں اپنے اعمال کا احتساب کرنا ہو گا۔ ملک و ملت کو اس وقت مذہبی و سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ استحکام پاکستان اور عالم اسلام کی سربلندی کےلئے ”گنبد خضریٰ کے سائے تلے ہم ایک ہیں“کا نعرہ¿ مستانہ بلند کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ رضویہ میں ایک بڑے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے ۔جو بندہ سچی توبہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے مخلوق میں عزت عطا فرماتا ہے ۔مومن رحمتِ خدا سے کبھی ناامید نہیں ہوتا ۔ ماں باپ کا نا فرمان ،عادی شرابی وزانی ،سود خور ،جادو گر اور قطع تعلقی کرنے والے توبہ کے بغیر نہیں بخشا جا سکتا ۔ شب برا¿ت پر اسلام کے بنیادی ارکان کا مکمل نفاذ کا اعلان کر دیا جائے تو ملک خوشحال ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی پر قابو پایا جائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website