counter easy hit

نارووال: تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیرِ اہتمام ڈیرہ اویسیاں کلاس گورائیہ میں جشن خیر الوریٰ و جشن غوث الوریٰ کانفرنس

نارووال: تعلیمات رسول عربی ﷺ اپنا کر مسلمان آج بھی اپنا مقام حاصل کر سکتا ہے ۔ مسلمانوں کے زوال کی وجہ اسوہ رسول ﷺ سے دوری ہے۔

Narowal: Jashan e Khair ul warra and Jashan e ghaus ul warra celebrated under tehreek owaisia Pakistan district Narowal in dera class Gorraiya

Narowal: Jashan e Khair ul warra and Jashan e ghaus ul warra celebrated under tehreek owaisia Pakistan district Narowal in dera class Gorraiya

حضرت سیدنا خیر الوریٰ محمد رسول اللہ ﷺ نے ایک فرد سے لیکر معاشرے تک انسان کی راہنمائی فرمائی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا کلمہ پڑھنے والے اور دل و جان سے سنت رسول ﷺ پر عمل کرنے والے دنیا کی تاج ور ہوتے ہیں۔غوث الوریٰ حضرت سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے علم و عمل سے انسانیت کو خدا شناس بنایا ۔ سچائی اور خلوص سے دین رسول ﷺ کی ایسی آبیاری فرمائی کہ رہتی دنیا تک آپ کو حامیان اسلام خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے ۔ حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے تصوف میں عمل و علم کو لازمی قرار دیا ۔ آپ کے ماننے والے پوری دنیا میں آج بھی علم کے چراغ روشن کر رہے ہیں ۔ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔اولیاءامت داعیان امن اور ان کے ماننے والے بھی امن کا پرچار کرتے ہیں ۔افواج پاکستان،عوام پاکستان، یونیورسٹیوں اور سکولوں پر بم گرانے والے اور علم کے چراغوں کو بجھانے والے اسلام اور تصوف کے مخالف ہیں ۔پاکستان سمیت پوری دنیا میں غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے غلام امن کی علامت اور محبتوں کے سفیر ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشےن مرکز اویسیاں نارووال نے ڈیرہ اویسیاں کلاس گورائیہ میں منعقدہ ”جشن خیر الوریٰ و جشن غوث الوریٰ کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر معروف ثناءخواں پیر سید نعمان حسین شاہ جماعتی آف یوکے نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین ﷺ پیش کیا جس سے حاضرین کے دل شمع عشق رسول ﷺ سے منور و روشن ہوئے۔کانفرنس کی نگرانی ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان نارووال چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ نے کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پیر سید منظور حسین صدر جمعیت علمائے پاکستان ضلع نارووال ،قاری محمد ارشد اویسی ناظم تحریک اویسیہ پاکستان نارووال اورحافظ محمد عرفان اسلام اویسی صدر بزم رضائے محمد ﷺ ضلع نارووال نے کہا کہ ولایت ہمیں ایمان، تقویٰ ، عاجزی ،عبادت اور احترام انسانیت کا درس دیتی ہے ۔ہمیں اپنے اچھے کردار ، روشن خیال ،امن و محبت اور اخلاق حسنہ سے غیروں کو قریب کرنا ہے ۔غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا حقیقی مرید وہی ہے جو فروغ عشقِ رسول ﷺ ، اشاعتِ علم ، فروغ امن و رواداری اور باہمی اتحاد کو پروان چڑھاتا ہے ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر عبد الحق انصاری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال، محمد سجاد اویسی،محمد الیاس اویسی،محمد رفاقت علی مصطفائی ،حافظ محمد فیاض اویسی،محمد فیصل اویسی،حافظ محمد سلمان ،مولانا محمد ندیم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website