counter easy hit

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے گرد گھیرا تنگ

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع نہ کرانےوالوں کی رکنیت کی منسوخی کا اختیار دینے کی تجویزدے دی گئی۔

Narrow encircling around the MPs who did not submit details of their assets

Narrow encircling around the MPs who did not submit details of their assets

تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کی تجاویز انتخابی قوانین کے مسودہ 2017 میں دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن 60 روز میں ارکان کی رکنیت منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔ ارکان پارلیمنٹ کو 30 ستمبر کی بجائے 30 دسمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔ یکم جنوری کو تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کے نام الیکشن کمیشن شائع کردے گا۔16 جنوری کو تفصیلات فراہم نہ کرنےوالے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جائےگی ۔رکن پارلیمنٹ کے پاس 30 روز میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اختیار ہوگا۔واضح رہے کہ انتخابی بل 2017 کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش ہوچکا ہے اور منظوری کے بعد قانون بن جائےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website