بھارتی پہلوان نرسنگھ اپنے دوسرے ڈوپ ٹیسٹ میں بھی فیل ہو گئے ہیں جو 5 جولائی کو لیا گیا تھا۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق نرسنگھ یادو نے حکام کے سامنے دلیل پیش کی تھی کہ ان کے کھانے میں کچھ ملا دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا۔ تاہم ڈوپ ٹیسٹ کرنے والے حکام نے اس بات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ ان کے کھانے کے ساتھ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرسنگھ اور ان کے بھائی نے خود تسلیم کیا ہے کہ 5 جون کو جب ان کے کھانے میں کچھ ملایا گا تو اس کی نہ تو سرکاری سطح پر شکایت ہوئی۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ 6 جون سے 22 جون تک نرسنگھ بلغاریہ میں تھے اور ایسا مانا جا رہا ہے کہ منشیات کا استعمال وہیں ہوا۔