ناسا کے سائنسدانوں کو خزانے کی کنجی مل گئی،امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی گاڑی ’کیوریسٹی‘ کی حالیہ دریافتوں میں مریخ پر زندگی کے مزید سراغ ملنے کا انکشاف کردیا۔
ناسا کا دعویٰ ہے کہ مریخ کی سطح پر پائے جانیوالے معدنیات سیارے پر کبھی مائیکروبیل زندگی موجود ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
خلائی گاڑی ’کیوریسٹی‘ نے جب مریخ کے ـ’ماونٹن شارپ‘ نامی پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا تو اس کے پہیوں کے نیچے ہیما ٹائٹ ، بورون اور چکنی مٹی جیسی معدنیات کے آثار پائے گئے، معدنیات کی مقدار پہاڑ کی چوٹی پر زیادہ پائی گئی۔
ناسا کے مشاہدے کے مطابق پانی کی موجودگی کے باعث یہ معدنیات چوٹی تک منتقل ہوئے، ان مختلف کیمیائی اقسام کی موجودگی جراثیم کی نشوونما کے لئےعین موزوں ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کبھی زندگی رہی ہو گی۔
ناسا کی اس دریافت کو اہم پیشرفت ہونے کی وجہ سے خزانے کی کنجی مل جانا قرار دیا جا رہا ہے۔