نیویارک ……زمین پر انسانوں کے بعد اب خلا میں مشینوں کو بھی سیلفی لینے کی عادت ہو گئی ہے، مریخ پر تحقیق میں مصروف ناسا کی خلائی گاڑی کیوریوسٹی Curiosity نے سیلفی بنا کر زمین پر بھیج دی۔
امریکا کے خلائی ادارے ناسا کی جانب سے مریخ پر بھیجی گئی تحقیقی روبوٹ گاڑی کیوریوسٹی نے اپنی تصویر جاری کی ہے ۔کیوریوسٹی نے یہ سیلفی 19 جنوری کو لی تھی، جہاں وہ تجزیے کے لیے ریت کے نمونے جمع کرنے میں مصروف ہے ۔ ناسا کی خلائی گاڑی کیوریوسٹی کو ڈیٹا جمع کرنے کے لیے اگست 2012ء کو سرخ سیارے پر بھیجی گئی تھی۔