سورج پر تحقیق کرنے والے امریکی خلائی ادارے ناسا اور سولر ڈائنامکس آبزرویٹری کے ماہرین بین الاقوامی گھڑی میں ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کریں گے۔
ایک سیکنڈ کا اضافہ کرنے کا مقصد وقت کو زمین سے ہم آہنگ کرنا ہے جس کی گردش وقت کے ساتھ سست ہو رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق جس وقت زمین پر ڈائنوسارز کی حکومت تھی اس وقت ایک دن 23؍ گھنٹے کا ہوتا تھا۔ سیارچوں کے مدار میں گھومنے اور ان کا زمین کی گردش کے ساتھ ربط پیدا کرنے کیلئے ایک سیکنڈ کے سویں حصے تک درستگی اہمیت کی حامل تصور کی جاتی ہے۔سورج کا مشاہدہ کرنے والی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری ہر سیکنڈ میں تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے اور تحقیقی مقاصد کیلئے ضروری ہےکہ زمین کی گردش اور سورج کے گرد چکر اور رفتار میں ربط پیدا کرنے کیلئے ایک لیپ سیکنڈ کا اٖضافہ کیا جائے۔