نصرپور اور گردو نواح میں موسم کی تبدیلی کے سبب آموں کے باغات کو متعدد بیماریاں لگ گئی ہیں، جس کی وجہ سے کم پیدوار کا خدشہ ہوگیا ہے۔
اس ضمن میں آموں کے ٹھیکیدار نے میڈیا کو بتایا کہ آم کی فصل میں میرپور خاص کے بعد ٹنڈوالہ یار دوسرے نمبر پر آتا ہے، جبکہ گزشتہ دنوں سے اچانک آم کے پھولوں اور کیریوں کوتھریس پانونڈری کارو میکو جیسی بیماریوں نے جکڑلیا ہے۔ اس کے سبب آم کے پھول جھڑ جاتے ہیں اور کیریاں کالی ہوکر جل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیماریاں کو ختم کرنے کیلئے اسپرے اور ادویات بھی استعمال کی ہیں، مگر جعلی ادویات کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ اسکی وجہ سے اس سال آموں کے ٹھیکے پر نقصانات سے دوچار ہونا ہوگاپڑیگا۔ آم اہم فصل ہے جس کو حکومت مناسب اقدامات کرکے آبادگاروں اور ٹھیکیداروں کو نقصان سے بچا سکتی ہے۔