سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں کھرکا یوسی کھوہار میں سیاسی مخالفت کی بنا پر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا سراسر عوام دشمنی کے مترادف ہے، تفصیلات کے مطابق ان خیالات کاا ظہار یو سی کھوہار سے نو منتخب کونسلرنصیر احمد اورسابق کونسلر پرویز اختر موضع کھرکانے اپنے مشترکہ بیان کیا انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی الیکشن ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندگان کا انتخاب حق عوام کو پاکستان کے دستور نے دیاہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں یوسی کھوہار کی عوام نے اپنے حق کو استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا اور جن لوگوں نے انہیں ووٹ نہیں دئیے انہیں ووٹ نہ دینے کی سزاترقیاتی منصوبوں سے مکمل طور پرنظر انداز کیا جا رہاہے انہوں نے کہاکہ قتدار آنی جانی چیز ہے اورصدا باد شاہی خدا کی ہے حکومتی حواری یاد رکھیں اگرغیر منصفانہ عمل جاری رہا تو عوام انہیں ہمیشہ کیلیے بھلا دیں گے۔