ممبئی(یس اردو نیوز ) بھارتی انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھکمیوں اور پابندیوں کے بعد کچھ بھارتی فنکار اپنی حکومت اور سیاستدانوں کی خوب کلاس لے رہے ہیں جہاں اب بی جے پی کی رہنما اوربالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے ہیں ۔ بھارتی اخبارکو انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ بھارتی سیاست دان تو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ، حکومت عوام کا برین واش کررہی ہے تاکہ وہ پاکستان کے خلاف ہوجائیں ۔ پاکستان میں کوئی بھی بھارتی فنکار جائے تو وہ اس کا احترام کرتے ہیں ، بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب کہ مجھے تو پاکستان آکر بہت فخر محسوس ہوتا ہے ۔ دوسری جانب بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اوربالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی سے جب پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کے حوالے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس قسم کے متنازع سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی ، ہم فنکار ہیں اور پاکستان سے جو لوگ یہاں پرفارم کرنے آتے ہیں وہ بھی فنکار ہی ہیں جن کی ہمیں قدر کرنی چاہیئے ، میں پاکستان سے بھارت آنے والے فنکاروں کے کام کو سراہتی ہوں ۔