اٹلی(نمائندہ خصوصی)جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کی شدید مذمت کرتیہیں حکومت غریب مکاؤ پالیسیاں اپنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی نااہلی اور ملی بھگت سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے نے ادویات کو غریب مریضوں کی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔