اٹلی(بیورو چیف)بھارتی فوج بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم و بر بریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے ان کا قصور یہ ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق، حقِ خود ارادیت کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کیخلاف اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر عالمی تنظیموں کی منافقانہ روش بھی قابل مذمت ہے