اٹلی(بیورو چیف)ملک لوڈشیڈنگ کرپشن اور ٹارگٹ کلنک کے عذاب میں مبتلا ہے اور غریب کے ہمدردوزیر اعظم دنیا کے مہنگے ترین شاپنگ مالز میں ع کی خریداری میں مصروف ہیں۔اس سے لگتا ہے کہ حکومت ڈنگ ٹپاو پالیسی پر کار بند ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ ملک کیسے چل رہا ہے معروف قوال کا قتل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کا اغوا کے ملزمان ابھی تک پکڑے نہیں گئے ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ‘وزیر اعظم علاج کے بہانے لندن میں عید خریداری میں مصروف ہیں۔پاکستان کے بیس کروڑ عوام پانامہ لیکس پر احتساب چاہتی ہے اور اس کا عمل وزیر اعظم کے خاندان سے شروع ہو۔