اٹلی(بیورو چیف) وزیر اعظم کا احتساب ہو گا تو چھوٹے مگر مچھ قابو میں آئیں گے۔ شریف خاندان بیرون ملک جتنا پیسہ لے کر گیاتھااْس کا حساب دینا ہو گااپوزیشن اس نکتے پر متفق ہے کہ سب سے پہلے میاں محمد نواز شریف کا احتساب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کی اربوں کی جائیداد بیرون ملک ہے ، اگر ان کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی تو کسی کے خلاف بھی نہیں ہونی چاہئے