counter easy hit

بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائینگی ‘ ناصر علی رانجھا

 Nasir Ali Ranjha

Nasir Ali Ranjha

اٹلی(بیورو چیف)وطن عزیز میں جمہوری استحکام کی خاطر آمرانہ قوتوں کا قلع قمع ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آمریت نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں ،پیپلز پارٹی غریب اور پسے ہوئے طبقات کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کے مخالفین ہمیشہ سازشوں میں مصروف رہے ، بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔