آصف زرداری کی واپسی کے اعلان پر قومی سیاست کا رخ سندھ کیطرف اور سیاسی اداکاروں پر سکوت طاری ہے
پیرس، اٹلی (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سابق صدر جناب ناصر علی رانجھا نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی بھر پور واپسی پر سیاسی اور جمہوری اداروں میں نیا ولولہ و جوش پیدا ہوا ہے جس کیلئے اہم سیاسی حلقوں نے سندھ کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جس پر سیاسی اداکار سکوت میں مبتلا ہیں اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کی نبض تھم چکی ہے اور ان پر موت کی زردی غالب آچکی ہے کیونکہ جمہوریت کا محافظ ہمارا قائد سابق صدر آصف علی زرداری شہید بی بی کے ساتھ کیے گئے وعدے کو نبھانے کیلئے نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں آچکا ہے اور جمہوریت پر منڈلانے والے کالے بادل اب آہستہ آہستہ چھٹتے جا رہے ہیں۔