امید ہے آرمی چیف ”ردالفساد“ کے ذریعے ادھورے کام نمٹادیںگے، دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کی نرسریاں اور سہولت کار وزیر ماریں تاکہ صحیح معنوں میں امن وا مان اور اصل جمہوریت قائم ہو۔ناصر علی رانجھاسابق صدر، پیپلز پارٹی، اٹلی
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سابق صدر ناصر علی رانجھا نے یس اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کو پنجاب حکومت سے ہوشیار رہنا چاہیے جو کہ پہلے بھی ضرب عضب کے ثمرات کو ضائع کرچکی ہے اور پورے ملک میں امن قائم ہوا مگر پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں پھر سے متحرک ہوئیں اور امن تہس نہس ہوگیا
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے سر پر حکومت میں آتی ہے اور یہ حقیقت سب جان چکے ہیں۔ آرمی چیف کو ان ظالم ہتھکنڈوں سے پنجاب کے عوام کو آزاد کرانا ہوگا تاکہ ملک میں جمہوریت اصل روح کے مطابق قائم ہو اور امن و امان کا سورج طلوع ہوسکے