یوم تاسیس :بلاول بھٹو نے بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم رکھ دیا،ناصرعلی رانجھا
پیرس، روم(ایس ایم حسنین) ناصر علی رانجھا،سابق صدر، پیپلز پارٹی ،اٹلی نے یس اردو نیوز کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں
جب بلوچ اور پنجاب عوام ن لیگ کے شیطانی شکنجے سے نجات حاصل کرکے سر اٹھا کر اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ چلیں گے اور اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔ نواز شریف اپنے سیاسی مفادات کی خاطر تمام قومی اہمیت کے اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں جن میں سے ایک این ایف سی ایوارڈ بھی ہے۔