روم؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے صدر ناصر علی رانجھا نےلیاری میں بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر پتھرائو اور ہلہ بولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 90 کی دھائی کے چونچلے اب نہیں چلیں گے۔ بی بی شہید کو الیکشن کمپین سے روکنے کیلئے فوجی جرنیلوں نے انکے راستے روکے اور ان پر بے شمار تشدد کیاجاتا۔
آج جب بی بی شہید کا بیٹا ریلی لے کر نکلا ہے اورہزاروں لوگوں کی موجودگی نے خفیہ ہاتوں کو لرزا دیا اور وہ اپنا صبر چھوڑ بیٹھے ہیں اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم ایسی ہٹ دھرمی کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
#لیاریہزاروں جیالے اپنے محبوب لیڈر بلاول بھٹو کے قافلے میں شریک۔دس بارہ نامعلوم شرپسندوں نے رینجرز کی موجودگی میں پتھراؤ کر کے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی قیادت نے تصادم سے بچنے کے لئیے ریلی کا رخ تبدیل کر دیا
Publiée par PPP Media Cell Central Secretariat sur Dimanche 1 juillet 2018