اٹلی(نامہ نگار)ناصر علی رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام پر ڈرون بم گرا دیا ہے،اربوں روپے کے نئے ٹیکسز بھی عوام کے سر ہی پڑیں گے پنجاب حکومت ایک بار پھر رمضان بازار کے نام پر عوام کو نہیں انتظامیہ کو ریلیف دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ارباب اختیاب آف شور کمپنیوں میں پڑے ہیں جبکہ عوام کو رمضان المبارک میں بھی کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔