بہادر پولیس آفیسر سوہائے عزیز تالپور کی بہادری کو سلام، سندھ حکومت کی تبدیلی موثر ترین ہے، ناصر علی رانجھا
روم (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر راہنما ناصر علی رانجھا نے چائینیز قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت اور دہشتگردوں کو مار بھگانے والی بہادر ایس ایس پی سوہائے عزیز تالپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی دبنگ خاتون اور سندھ پولیس نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،
سندھ پولیس چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ سیاسی مداخلت سے پاک اور بہترین ہے۔ سندھ پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف بروقت آپریشن کر کے مستعدی کا ثبوت پیش کیا جس سے ہمارے دوست ملک چائینہ کے اہلکار محفوظ بھی رہے اور دہشتگردوں کو بھی مثبت ترین پیغام گیا۔