اربوں ڈالر بیرونی امداد کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی اب تجوریاں کون بھر رہا ہے، ناصر علی رانجھا
روم(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر راہنما ناصر علی رانجھا نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کم ہونے میں نہیں آرہی۔ سعودی عرب اور چین کے ریلیف پیکج کے باوجود حکومت کچھ بھی کرنے میں ناکام ہے ان سے سوال تو بنتا ہے کہ اب تجوریاں کون بھر رہا ہے۔
حکومتی ارکان کنٹینر پر چڑھ کر جو تقریریں کرتے رہے آج جب عمل کا وقت آیا تو تمام تر دعوووں کے باوجود حکومت ریلیف پیکجز بھےی لے رہی ہے ، روزانہ ٹیکسز بھی اکھٹی کر رہی ہے مگر عوام کو ریلیف دینے کے علاوہ سب کچھ ہورہا ہے دورے بھی جاری، کابینہ میٹنگز بھی بڑے بڑے اعلانات بھی مگر عوام کیلئے تیل و گیس اور بنیادی ضروریات دن بدن پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔