اٹلی(بیورو چیف)موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اْن کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوششیں کی اب ان کا یوم حساب قریب ہے۔ دْنیا کی کوئی بھی طاقت شریف فیملی کی اقتدار کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار ناصر علی رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام اور اصولوں کی سربلندی کا نام ہے۔تاریخ شاہد ہے کہ پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے دورِ آمریت میں بھی جمہوریت کا پرچم بلند رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار میاں برادران اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر مضبوط ہو رہی ہے۔