counter easy hit

چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم ناصر حبیب کی طرف سے پاکستانی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

NASIR HUSSAIN SHAH CHAIRMAN SAIUDI PAK FRIENDSHIP FORUM ARRANGED DINNER IN HONOR OF AKISTANI BUSINESSMEN

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاک سعودی تعلقات کو مذید مضبوط کرنا اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو سعودیوں کی مذید قریب لانا ہے تاکہ یہ لازوال دوستی مذید پروان چڑھ سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی (بزنس) چوہدری امانت کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دوستی ایک چٹان کی مانند ہے اور سعودی شہری پاکستانیوں کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوطی کی طرف گامزن ہیں، اسلام دشمن قوتوں کو کھبی بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اسلامی ممالک میں تفرقہ بازی پھیلائیں، حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے ہر پاکستانی قربان ہونے کے لئے تیار ہے، دونوں برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات ہمیشہ بہت مضبوط و مستحکم رہے ہیں۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ان رشتوں میں کوئی کمزوری نہیں آئی بلکہ دن بدن ان میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات چونکہ شروع دن سے انتہائی مضبوط اور مستحکم رہے ہیں اس لئے وطن عزیز پاکستان کا ہر شہری چاہے وہ کسی بھی مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا کیوں نہ ہو سرزمین حرمین الشریفین کیلئے ہمیشہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں کرتا ہے اور سعودی عرب کا نام سنتے ہی محبت، اخوت اور ایثارو قربانی کا جذبہ اس کے دل میں جاگزیں ہونے لگتا ہے، تقریب میں زاھد سندھو، چوہدری اکرام، اصغر قریشی، یوسف جٹ، حاجی احسان دانش اور دیگر کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website