پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیری عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کو حقیقی معنوں میں محب وطن لیڈر مانتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ میاں محمد نوا زشریف کی قیادت میں ہی مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔ یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کشمیری عوام نے میاں نواز شریف کے شیروں کو کامیاب کروایا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک ناصر محمود سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے الیکشن میں تانگہ پارٹیوں کو اپنی اہمیت کا پتہ چل چکا ہے