پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ فرانس کی سابق جنرل سیکرٹری ناصرہ خان نے پاکستان تحریک انصاف فرانس کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔
ناصرہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک خاتون ہونے سے استعفیٰ کے ناطے مجبوری سے پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیا پاکستان میرا خواب ہے اور عمران خان میرے آئیڈیل لیڈر ہیں۔
میرا دل افسردہ ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف فرانس میں ایک شخصیت کی وجہ سے میرے لیے اپنے معاملات کو جاری رکھنا مشکل کر دیا گیا تھا ۔ ناصرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی عزت و وقار دیگر تمام چیزوں سے زیادہ عزیز ہے۔