کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نےکراچی میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے،سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکراچی میں طالبان پھیلتے جا رہے ہیں، وزیراعظم کو خط بھی لکھا ہے،کراچی میں نہ صرف پشتون بلکہ اردو اور پنجابی بولنے والوں کو بھی مارا جا رہا ہے۔
نسرین جلیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس نےایم کیو ایم کے 21 سے زائد کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ایم کیو ایم کی سینیٹر کا الطاف حسین کی پاکستان آمد کے ھوالے سے کہا کہ الطاف حسین اس لیے پاکستان نہیں آسکتے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔