برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) قوم مال و دولت اور تعمیر و ترقی سے نہیں تعلیم سے بنتی ہے ، لیڈر شپ میں دو خوبیاں ہونا ضروری ہیں ایک تو دیانتدار ہو اور دوسرا کرپشن سے پاک یہ دو خوبیاں ہمارے قائد چو ہدری افسر شاہدایڈووکیٹ میں موجود ہیں جن کا ڈڈیال آزادکشمیر میں متبادل کوئی بھی نہیں ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی ہے تاکہ تمام بچوں اور بچیوں کو یکساں معیاری تعلیم مہیا کی جا سکے پی پی پی دوبارہ حکومت بنا ئے گی ، وزیر اوقا ف چو ہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ کی حکومت کی پانچ سالہ کا رکردگی گذشتہ 40 برس کے اقتدار پر بھاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار ممتاز کشمیری رہنما و قانون دان سابق وائس چیئرمین کشمیر با ر کونسل شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ نے یہاں مقامی ہال میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عظیم الشان اجتما ع کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پرکونسلر مریم خان، کونسلر محمد ادریس،لیا قت علی کیانی ، لا لہ عبد القدیر احمد ، چو ہدری مطلو ب ،نا ئب حسین مغل، سید صغیر کا ظمی ، چو ہدری شاہنواز ، راجہ محمد احسان، پہلوان عبد المالک، زین شاہد ، ایوب سرکھوی ، سید نذید حسین شاہ، چو ہدری تبا رک محمود ، چو ہدری محمد نصیر ، راجہ زاہد ، چو ہدری تصور ، چو ہدری ظفر ، چو ہدری شبیر ، چوہدری یا سر بلال، واحد کاشر ، خواجہ ذوالفقار، چو ہدری بشارت ، حاجی محمد بشیر آرائیں اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
شوکت علی کیانی نے کہاکہ واضح تبدیلی اور حقیقی تعمیر و ترقی کا خواب تعلیم کے فروغ اور شعور و آگہی کے بغیر ناممکن ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جب ایک دیا تندار اور کرپشن سے پاک قیادت میسر ہو تو پھر لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے عدل و انصا ف کریں ۔ انہو ں نے کاکہ چو ہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہم ڈڈیال کے عوام کو سستی اور معیاری تعلیم انکی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں اس کے لیے فا رمولا 21 عمل پذیر ہو نا ضروری ہے۔
کونسلر عنصر علی خان نے کاکہاکہ ڈڈیال کی زرخیز سرزمین نے چو ہدری یوسف ، علی محمد چاچا اور چو ہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ جیسی لا زوال انسانی خدمت کی حامل شخصیات کو جنم دیا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ڈڈیال سے لیکر سری نگر تک آج لو گ چو ہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ کے کردار اور دیانتداری کے گرویدہ ہیں ایسی قیادت کا ساتھ دینا اور اس کی رہنمائی میں آگے بڑھنا ہما را قومی اور ملی فریضہ ہے ۔ کو نسلر مریم خان نے آئندہ آزادکشمیر انتخابات میں ڈڈیال جا نے کا اعلان بھی کیا ۔ اس موقع پر راجہ زاہد ، شاہد اقبال ، چو ہدری ظفر ، چو ہدری تصور ، واحد کا شر ، چو ہدری یا سر بلال ، خواجہ ذوالفقار اور دیگر نے بھی خطابات کیے۔