نیویارک (مجیب الحسن) پیپلز پارٹی یو ایس اے کے صدر شفقت تنویر، ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن مجیب الحسن، نائب صدر لطیف ڈالیماں، اشتیاق بیگ نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان اور بیرون ملک خصوصاً امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کی 68 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانی اپنے مادر وطن سے دور ضرور ہیں۔
مگر اپنے وطن عزیز کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے مجیب الحسن، لطیف ڈالمیا نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو توانائی کا تحفہ دے انہوں نے کہا کہ تمام ممالک میں جشن آزادی کا دن شایان شان طریقہ سے منائیں مجیب الحسن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یوم آزادی کے موقع پر آپس کے تمام تر اختلافات کو بھلا کر وطن عزیز سے محبت کا ثبوت دیں۔
وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اتفاق رائے سے حل کرکے قائداعظم، علامہ اقبال، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے خوابوں کی تعبیر جس کا خواب انہوں نے دیکھا تھا جس مقصد کیلئے پاکستان بنایا تھا تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو کر خصوصاً نوجوان آگے آئیں اور ان کے خواب کی تکمیل کریں جو لوگ پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کے عزائم کو ناکام بنائیں مجیب الحسن نے مزید کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ میں سیلاب کے متاثرین اور امن کیلئے کوشاں ہیں۔
اس طرح تمام سیاسی جماعتیں ملک میں سیلاب کے متاثرین کیلئے اپنی اپنی خدمات کو آگے لائیں اشتیاق بیگ، مجیب الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہے جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرنیوالے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔