لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ قوم کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں نے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کو درپیش مسائل اوران سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ملکی بقا کی جنگ ہے،جس میں پاک افواج اور پولیس کے ساتھ شہریوں نےبھی لازوال قربانیاں دیں، پاکستان کو بچانے کی جنگ ہرصورت جیتیں گے، قومی ایکشن پلان کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں، قوم کو پرامن اور محفوظ پاکستان دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔