فرانس ( اشفاق احمد چودھری ) عوام کو امن و تحفظ کی فراہمی کے ساتھ ارضی و سماوی اور قدرتی آفات کی تکالیف وپریشانیوں اور جانی و مالی نقصانات سے بچانا اور مصیبت کے اوقات میں عوام کی امدادو بحالی حکومت کا فریضہ ہوتا ہے
مگر افسو س کہ حکمران طبقات اپنے فرائض منصبی کو فراموش کرکے مفادات میں آگ ملک و قوم کو جلارہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی سہولیات پر مامور ادارے بھی کرپشن کا شکار اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بد ترین پریشانیوں اور تکالیف سے دوچار ہیں بلکہ قومی وحدت و استحکام بھی خطرات سے دوچار ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما طارق ندیم آرائیں و مرزا آصف جرال ‘نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ناقص حکمت عملی اور غفلت سے سیلابی تباہی سے دوچار کرنے والوں کو اب عقل و ہوش کے ناخن لیکر سیلاب متاثرین کی امدادو بحالی پر توجہ دینی چاہئے بصورت دیگر قوم ان کے احتساب کیلئے تیار بیٹھی ہے۔