کراچی : جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہوکر کھڑی ہوگئی را تو کیا دنیا کی کوئی ایجنسی پاکستان میں تخریب کاری نہیں کر سکتی۔
کراچی بار ایسو سی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے دہشت گردی میں ملوث را کا نام لینا شروع کیا تو مودی کا دماغ درست ہونا شروع ہوگیا۔ پاکستانی قوم متحد ہوکر کھڑی ہوگئی را تو کیا دنیا کی کوئی ایجنسی پاکستان میں تخریب کاری نہیں کر سکتی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ سیاستدان آج بھی پاکستان کا دفاع کرنے کے بجائے اپنی پارٹیوں کا دفاع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ جونا گڑھ، حیدرٓاباد اور گوردداسپور بھی متنازعہ علاقے ہیں۔