امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی فوری طور پر بند کی جائے ۔لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ نیٹو سپلائی سے سڑکوں کی تباہی ، مالی نقصان اور فضائی آلودگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا ۔ان کا مزیدکہناتھاکہ امریکا ایک طرف ہماری زمینی اور فضائی حدود استعمال کررہا ہے اور دوسری طرف ہمیں آنکھیں بھی دکھا رہا ہے ۔ملکی حالیہ سیاسی صورتحال پر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات پرگردو غبار کے بادل دن بدن گہرے ہورہے ہیں ۔
ان کا یہ بھی کہناتھاکہ احتساب کے لیے سپریم کورٹ اور نیب کچھوے کی چال چل رہے ہیںجبکہ قوم خرگوش کی چال سے احتساب چاہتی ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ پانامہ لیکس کے دیگر 436 کرداروں کو بھی جلد از جلد احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے ، عدالت عالیہ بیرونی بینکوں میں منتقل کی گئی دولت کی واپسی کا ایک میکنزم بنائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے ملک و قوم کو لوٹاہے ، انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں بندکیا جائے ۔