لندن برطانیہ: نیشنل ایکشن پلان کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،افسپا اور نیشنل ایکشن پلان میں کوئی فرق نہیں، فی الفور خاتمہ کیا جائے۔ قابض اور ظالم قوتیں جبر کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتیں ۔نیشنلسٹ قوتیں باہم مل ایسے ایکٹ اور قوانین کو چیلنج کریںورنہ روایت بن جائے گی۔ تحریر و تقریر کی آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے۔
ان خیالات کا اظہارجے کے ایل ایف برطانیہ زون کے کنوینئر سردار آفتاب ، جنرل سیکریٹری ساجد رشید، وسیم چوہدری ، یاور بٹ، فیصل لالا اور دیگرنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے لندن میںمنعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت جے کے ایل ایف برطانیہ زون کے کنوینئر سردار آفتاب نے کی۔جے کے ایل ایف برطانیہ کے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کے حکم پر مجاور اپنے گھٹیا طریقے آزما رہے ہیں لیکن اس سے آزادی پسندوں کے حوصلے مزید بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کالے قوانین آزاد کشمیر میں نافذکر کے ایک بار پھر پاکستان نے ثابت کر دیا کہ کشمیر دشمنی میں انڈیا اور پاکستان دونوں برابر کے شریک ہیں ۔ اسیران کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو برطانیہ سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔