اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کے زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف اور تنظیمات اتحاد المدارس کے وفد نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو جرائم اور دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے علماء تعاون کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں امید سے بھی زیادہ کامیابی مل رہی ہے دہشتگردوں کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔