اسلام آباد (یس ڈیسک) حکمران جماعت کے سینیٹر ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی پلان پر عمل درآمد سرخ فیتے کا شکار ہے، جب قوم متفق ہے تورکاوٹ کس بات کی؟ وفاقی وزیر عباس آفریدی کہتے ہیں کہ 40 سال تک دہشت گردی کو انکم کا ذریعہ بنانے کے بعد اس کے خاتمے کا فیصلہ ہوچکا ہے، 2015 دہشت گردی کا آخری سال ہے۔