نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کےلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ درخواست میں پنجاب میں رینجرز طلب کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سماجی کارکن عبداللہ ملک نے درخواست دائرکی،انہوں نےنشاندہی کی کہ حکومت نےنیشنل ایکشن پلان کے20میں سے صرف8نکات پر عمل درآمد کیا،جبکہ12نکات کونظر انداز کردیا۔
عدالتی احکامات کےباوجود چیف سیکریٹری پنجاب نےاس سلسلےمیں کوئی اقدامات نہیں کیے،لہٰذااستدعاہے کہ حکومت کوبلاتاخیر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل درآمد یقینی بنانےکا پابندبنایا جائے