counter easy hit

قومی اسمبلی :شہباز شریف کی وزیر اعظم کو بڑی پیشکش

National Assembly: Great offer to Shahbaz Sharif's Prime Minister

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن بار بار وقفے کے بعد شروع ہوچکا ہے،سپیکر اسد قیصر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،ارکان اسمبلی گرما گرم بحث کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بجٹ پر تقریر  کی تو حکومتی بنچز سے ہنگامہ انگیز باتیں ہوئی حکومتی بنچز سے جو باتیں کی گئی ان سے اختلاف ہے، بجٹ سے عوام کی توقعات ہوتی ہیں، اس کے تقاضے پورے کیے جائیں ہم بھرپور تعاون کریں گے تاکہ ایوان کو ٹھیک طرح سے چلایا جائے، 2013 میں عوام کے ووٹوں سے ن لیگ کی حکومت آئی تھی اقتدار میں آنے کے بعد پہلا چیلنج آمر کے زمانے سے چلنے والی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ تھی ،بھاشا ڈیم کا جعلی سنگ بنیاد رکھنے کی کوشش کی گئی تھی پوری قوم جانتی تھی کہ بھاشا ڈیم کے لیے ایک روپے کا فنڈ نہیں، جو منصوبے پاکستان کی ترقی کے لیے لازم تھے ان پر کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری حکومت کے آنے سے پہلے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ تھی ،میں نے بھی جذبات میں آکر بجلی کی لوڈشیڈنگ کا 6 ماہ میں خاتمہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا، پاکستان کی معیشت کو منفی پراپیگنڈوں سے تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، انسان کچھ سوچتا ہے اس کے فیصلے کچھ اور ہوتے ہیں ،تمام سازشوں اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم آگے بڑھے ،چینی صدر ستمبر 2014 میں پاکستان تشریف لا رہے تھے، ہماری حکومت نے چینی صدر کے دورے کی پوری کوشش کی گئی چینی صدر کے دورے کے لیے تحریک انصاف کو 3 دن کے لیے دھرنا ختم کرنے کا کہا گیا،میں چینی صدر کے دورے کو ملتوی کرانا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بار بار این آر او کی بات کرتے ہیں لیکن وہ این آر او نہیں دے سکتا،نہ اس کی آئین اجازت دیتا ہے اور نہ قانون۔اگر ایسی کوئی بات ہوئی ہے تو قوم کو سچ بتائیں،ثبوت دیں،سپیکر صاحب کے کان میں ہی بتادیں آپ ہائوس کو بتادینا۔سپیکر صاحب آپ وزیر اعظم کے ساتھی ہیں ان کو بتا دیں کہ وہ غلط بیانی چھوڑ دیں،ملک کی ترقی کیلئے کام کریں مجھے اور میرے ساتھیوں کو اس حوالے سے دو قدم آگے پائیں گے۔

عوام دشمن بجٹ کو اپوزیشن مسترد کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو اپوزیشن مسترد کرتی ہے،یہ عوام کی خیرخواہی کیلئے نہیں ہے۔یہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ ہے،آئی ایم ایف کی بدترین مثالیں مصر اور وینزویلا ہیں،آئی ایم ایف سے لائے افراد کو عوام کے حالات کا کیا پتہ؟ حکومت نے کوئی نیا منصوبہ تو شروع نہیں کرسکی،ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانے کیلئے وزرا لڑ رہے ہیں۔بجٹ میں پانچ بنیادی نکات کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔عمران نیازی یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے اعلان کے برعکس  پشاور میٹرو بنانے کا اعلان کیا،وفاقی حکومت اس کیلئے پیسے دینے کی آفر کی تو عمران نیازی نے انکار کرتے ہوئے ایشیائی بینک سے قرضہ لے لیا،یہ بی آر ٹی آج بھی کھنڈر کا منظر پیش کررہی ہے۔لاہور،ملتان اور راولپنڈی کی تین میٹروز 100ارب روپے میں بنیں اس کے مقابلے میں بی آر ٹی پشاور  پر 100ارب روپے لاگت آچکی ہے۔

سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کیلئے دعا

قومی اسمبلی میں سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کے لئے دعائے مغفرت جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبد الاکبر چترالی نے کرائی-

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website