پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں گالی گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے ،قومی اسمبلی میں پیش آنےوالا واقعہ افسوسناک ہے، امید ہے اسپیکرنوٹس لیں گے ۔
National Assembly incident, Speaker is expected to take notice, Rana Sana-ullah
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں ،ان کی پارٹی کو عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے انڈر پریشر لانا چاہتے ہیں مگرعوام نے ان کے ہر ایجنڈے کو ناکام کیا ،اب یہ 2نومبر کے ایجنڈے کو عدالت سے برآمد کرنا چاہتے ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے واقعے کی فوٹیج موجود ہے، امید ہے اسپیکر نوٹس لیں گے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا ظرف یہ ہے کہ ان کے متعلق بات کی جائے تو وہ عجیب رد عمل شو کرتے ہیں۔