اسلام آباد(اصغر علی مبارک) قومی اسمبلی کا اجلاس گرما گرم بخث کے بعد غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آمروں کو پروٹوکول دینے اور سابق شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں بانٹنے والوں پر خوب تنقید کی ۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپوزیشن لیڈر کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان غلطیوں سے سیکھ کر ہمیں ااگے بڑھنا چاہیے ۔ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ چور ڈاکو کے الفاظ ججز کو زیب نہیں دیتے اور منتخب نمائندوں پر بھینس چوری کا الزام بھی لگ جائے تو بہت شور کیا جاتا ہے ججز اگر آمر کے آئین پر حلف لیں تو بھی قابل مذمت ہے