قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 342 کے ایوان میں صرف 50 ارکان کی موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
National Assembly meeting, there are only 50 members present in the house
اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں صرف 50 ارکان موجود تھے جس پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزرا کی عدم موجودگی کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں کورم کو دیکھ کر شرم آتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بل2017کاسب کابل ہے،تمام ارکان کوپارلیمنٹ میں ہوناچاہیےتھا، بتائیں تو کون سا وزیر ہے جو یہاں بیٹھا ہو،جب بھی کسی وزیرسےکسی کو کام پڑےکوئی بھی نہیں ملتا،ہم کہاں جائیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی جارہی ہے،22کروڑ عوام کو کیا دکھا رہے ہیں، اسمبلی میں روز آنے والے عظیم لوگ ہیں جو روز آتے ہیں لیکن حکومتی وزیر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی میں کوئی نہیں آتا۔ اپوزیشن کی جانب سے وزرا کی غیر حاضری کی نشاندہی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان اور وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔