قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا معروف ادیب ،صحافی، کالم نگار اور دانشور منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا منوبھائی کے ادبی اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین۔ منو بھائی کے انتقال سے ملک ایک نام ور ادیب ،دانشور اور صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر
ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر- سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی۔