قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) حکومت نے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی ہے، چئیرمین کمیٹی اسد عمر صاحب آپ نے ایک بار کہا تھا کہ 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی تو ہم ہی دوبارہ آئیں گے. رانا حیات کیا آپ اب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں جی بالکل تسلیم کرتا ہوں، اسد عمر نے کمیٹی میں مان لیا اسلام آباد کا نیا ائیر پورٹ آپریشنل ہونے کے بعد پرانے ائیر پورٹ سے ریونیو آنا بند ہوجائے گا یہ کھربوں روپے کی اراضی ہے یہ زمین ہماری نہیں ائیر فورس کی ہے
آرمی نے رابطہ کر کے بتایا کہ دھمال ائیر بیس سے ایک سکوارڈن پرانے ائیر پورٹ پر منتقل کیا جائے گا، ایوی ایشن حکام میرا خیال ہے کہ بینظیر ایئر پورٹ چائنیز کو دیا جائے گا، مہرین رزاق بھٹو
چائنیز اچھے لوگ ہیں. چئرمین کمیٹی یہ تو آپ کو وقت آنے پر پتہ لگے گا، مہرین رزاق بھٹو اسلام آباد کے نئے ائر پورٹ کا نام کیا ہو گا. کمیٹی کا استفسار اس سلسلے میں کمیٹی کام کر رہی ہے. ایوی ایشن حکام
اس کا نام بینظیر شہید ائر پورٹ کیوں نہیں رکھتے، عبدالحکیم بلوچ، ان سے کیوں رکھتے ہیں جنھوں نے بینظیر بھٹو شہید کی تصاویر بھی اتار دی ہیں، مہرین رزاق بھٹو ظاہری بات ہے جنھوں نے ائرپورٹ بنایا نام بھی وہی رکھیں گے، چیرمین کمیٹی موجودہ ائر پورٹ کا نام بینظیر بھٹو شہید ائر پورٹ ہی رہے گا، چئرمین کمیٹی امتیاز تاجور صاحب آپ بتائیں پی آئی اے کا بھٹہ بٹھانے میں کس کا ہاتھ ہے،
چیرمین کمیٹی کا امتیاز تاجور سے استفسار پی آئی اے عملے کے ساتھ مناسب سلوک نہیں ہوتا. رکن کمیٹی رانا قاسم نون ائیر ہوسٹس کو سال میں دو یونیفارم اور ایک سینڈل ملتا ہے. قاسم نون آپ کی انفارمیشن بالکل غلط ہے، سیکرٹری ایوی ایشن یہ کپڑے اور سینڈل سال میں ایک بار نہیں تین چار سال میں ایک بار ملتے ہیں سیکریٹری ایوی ایشن کی بات پر کمیٹی روم قہقہوں سے گونج اٹھا