اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے بلوچستان سے منتخب رکن قاسم سوری نامزد کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں نامزد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ترجیح ہے، نامزدگی پر عمران خان کے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب پندرہ اگست کو ہو گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے اسد قیصر نے سپیکر کیلئے اپنے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں، اس موقع پر عمر ایوب اور دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے