جے آئی ٹی کے توہین آمیز رویئے پر نیشنل بینک کے صدر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔
صدر نیشنل بینک کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق’ جے آئی ٹی نے عدالتی حکم کے برعکس مجھے دھمکایا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا ۔‘ صدر نیشنل بینک نے خط میں مزید لکھا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں کوئی سزائے موت کا مجرم ہوں۔ مجھ سے مسلسل 12 گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے 3سیشن ہوئے اور پہلے سیشن سے قبل 5گھنٹے انتظار کرایا گیا۔ پاناما لیکس کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آبادمیں ہوگا۔ جے آئی ٹی میں گزشتہ روز وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کے سامنے پیش ہوئے تھے۔